مسیحی برادری کے اعزاز میں کنٹونمنٹ بورڈ میں تقریب ،مبارکباد
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈپٹی سی ای او ناصرکمال،چیف کینٹ انجینئرنگ عیتق الرحمان۔۔۔
، کینٹ بورڈ عملہ سمیت مسیحی برادری کے افرادنے شرکت کی۔ ناصرکمال نے کہا کہ ہر مذہب میں تہوار امن،محبت کا پیغام لے کر آتے ہیں اور یہ وہ چیزیں ہیں جوکہ سارے مذہب میں مشترکہ ہیں مسیحی برادری اس تنظیم کی افرادی قوت کا اہم حصہ ہے اور ادارے کی کامیابی میں ان کا بہت اہم کردارہے ۔