ایس ایس پی آپریشنز کامختلف گرجا گھروں کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا
سکیورٹی کے فرائض پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات ،ہدایات جاری
اسلام آباد(این این آئی)ایس ایس پی آپریشنز نے کر سمس کے مو قع پر مختلف گرجا گھروں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا،سکیورٹی کے فرائض پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور اردگرد کے علاقوں میں تعینات نفری سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا معائنہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے ۔