وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر متاثرین الائنس کا ا حتجاجی مظاہرہ

 وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر متاثرین الائنس کا ا حتجاجی مظاہرہ

شہباز شریف جناح میڈیکل کمپلیکس کے افتتاح کرنے گئے ، متاثرین کی ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )متاثرین الائنس کے زیرِ اہتمام احتجاجی جلسہ احتجاج اُس وقت کیا گیا جب وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے افتتاح کے لیے اسلام آباد پہنچنا تھا ۔ مالکانِ اسلام آباد نے سی ڈی اے کے ظالمانہ، غیر منصفانہ طرزِ عمل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ ہم کسی صورت اپنی جدی پشتی زمینیں کوڑیوں کے بھاؤ، ایس آر او یا نام نہاد گوگل 2008 سروے کے تحت دینے کو تیار نہیں ہیں، اور نہ ہی اپنے بچوں کے سروں سے چھت چھننے کی اجازت دیں گے ۔ پُرامن احتجاجی مظاہرہ سیکٹر ایچ سولہ کے متاثرین کی میزبانی میں منعقد ہوا، متاثرہ سیکٹرز C-13، C-16، F-13، D-13، E-13، E-12 اور H-16 کے مالکان نے شرکت کی۔ متاثرین الائنس نے واضح اور دوٹوک اعلان کیا کہ اگر سی ڈی اے اور متعلقہ حکام نے ایک ہفتے کے اندر اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو مالکانِ اسلام آباد اپنے بیوی بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سی ڈی اے آفس کے سامنے بھرپور عوامی طاقت اور آہنی حق کا مظاہرہ کریں گے ۔یہاں تا دمِ مرگ دھرنا دیا جائے گا، اور ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ کے سامنے بھی دھرنا دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں