یوم قائد ،کرسمس ،راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب

یوم قائد ،کرسمس ،راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب

قائد اعظمؒ کی جدوجہد ، اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ،خدمات پر خراج تحسین مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ،تہوار پر مبارکباد

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ اور مسیحی برادری کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان تھیں۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی، اتحاد اور ایمان کی علامت ہیں۔ قائد اعظمؒ کی جدوجہد اور اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں ان کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔انہوں نے نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک کی ترقی، جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ شازیہ رضوان نے تقریب میں موجود مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں