ترقی اور جمہوریت کے لئے نواز شریف کی خدمات لازوال ہیں، طارق فضل
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے نوازشریف کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں ترقی اور جمہوریت کے لئے میاں نواز شریف کی خدمات لازوال ہیں۔۔۔
جمعرات کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ہمیشہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وڑن کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، آج جو ملک میں دوبارہ معاشی استحکام آیا اس میں میاں نواز شریف کا کردار بہت اہم ہے ۔