شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،آئی جی
حساس مقامات،اہم عوامی مراکز کی سکیورٹی، آپریشنز کی مؤثر منصوبہ بندی کرنیکی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)آئی جی علی ناصررضوی نے افسران کو مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت شناخت اور ردعمل کیلئے انٹیلیجنس شیئرنگ کے نظام کو مضبوط و مربوط بنانے کیلئے احکاما ت جاری کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا، آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا ،جبکہ حساس مقامات اور اہم عوامی مراکز کی سکیورٹی، آپریشنز کی مؤثر منصوبہ بندی، پولیس فورس میں نظم و ضبط اور افسران کی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت شناخت اور ردعمل کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ کے نظام کو مضبوط و مربوط بنانے کیلئے خصوصی احکاما ت بھی جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے ، جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔