11سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ خاتون سمیت 3افراد گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)کہوٹہ کے علاقہ میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی اطلاع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔
مدعیہ مقدمہ کے مطابق متاثرہ بچی زیرِ حراست خاتون کے گھر رہائش پذیر تھی۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سینئر پولیس افسران مقدمے کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ زیرِ حراست ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مقدمے کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔