کلرسیداں، تجاوزات کیخلاف آپریشن، مقدمات درج
کلرسیداں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر کی ہدایت پر انسپکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے چوآ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
چار ٹھیہ مالکان کے خلاف استغاثے مرتب کر کے تھانے بھجوا دیئے، مقدمات درج، دوسری جانب نالہ کانسی، سابقہ منڈی مویشیوں کے قریب روڈ اور دیگر اہم علاقوں میں سبزی، فروٹ اور مچھلی فروشوں نے کئی دنوں سے ٹھیے لگا رکھے ہیں۔ عوامی حلقوں نے امتیازی سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔