پنجاب کالج بھارہ کہو میں پا ک ترکیہ دوستی پر تصویری نمائش ،سیمینار

پنجاب کالج بھارہ کہو میں پا ک ترکیہ دوستی پر تصویری نمائش ،سیمینار

مشترکہ تاریخ، ثقافت، تہذیب اور زبان و مذہب دوستی کی تصاویر پیش کی گئیں پاک ترکیہ تعلقات کے تاریخی پس منظر، تعاون اور مستقبل کے امکانات پر گفتگو

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا) پنجاب کالجز اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے باہمی اشتراک سے پاک ترکیہ دوستی کے عنوان سے تصویری نمائش اور علمی سیمینار کا انعقاد ، دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ، ثقافت، تہذیب اور زبان و مذہب دوستی کی عکاسی کرتی نادر اور دلکش تصاویر پیش کی گئیں ۔ تصاویر پنجاب کالج سمیت دیگر اداروں کے طلبا و طالبات نے تخلیق کیا تھا ، مقررین نے پاک ترکیہ تعلقات کے تاریخی پس منظر، موجودہ تعاون اور مستقبل کے امکانات پر گفتگو کی۔

ڈاکٹر حلیل طوقار اور ڈاکٹر مہمیت طوئے ران نے بتایا کہ وہ فلی فنڈڈ سکالرشپ پروگرام کے ذریعے ترکی میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ مستقبل قریب میں پنجاب کالجز میں اس حوالے سے مکمل رہنمائی کے لیے سیشن کا اہتمام کریں گے ۔ ڈاکٹر فاروق نے پاک تر کیہ تعلقات پر روشنی ڈالی ۔ ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد اکرم چودھری اور پرنسپل پنجاب کالج بھارہ کہو پروفیسر یوسف ابراہیم نے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین حلیل طوقار ، مہمان خصوصی ڈاکٹر مہمیت طوئے ران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراک دونوں ممالک کے تعلیمی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آخر میں تمام مہمانوں کو شیلڈ ز پیش کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں