موبی لنک بینک کا لڑکیوں کو ڈیجیٹل تعلیم کی فراہمی کیلئے زندگی ٹرسٹ سے اشتراک
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) موبی لنک بینک کا لڑکیوں کو ڈیجیٹل تعلیم کی فراہمی کیلئے زندگی ٹرسٹ سے اشتراک، بینک نے کاروباری سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت کراچی کے خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول میں قائم زندگی ٹرسٹ کی ڈیجیٹل آرٹس لیب کو شمسی توانائی پر منتقل کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد لڑکیوں کو کسی تعطل کے بغیر ڈیجیٹل اور تخلیقی تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ یہ پراجیکٹ چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کی تقریباً 320طالبات کو ڈیجیٹل اور تخلیقی تعلیم تک قابلِ اعتماد رسائی فراہم کرے گا ، بینک کے صدر اور سی ای او حارث محمود چوہدری نے کہا بامقصد ڈیجیٹل تعلیم کیلئے مسلسل اور پائیدار توانائی تک رسائی نہایت ضروری ہے۔