زراعت دوست زرعی پالیسی کا اعلا ن نہ کیا گیا تو احتجاج کرینگے

زراعت دوست زرعی پالیسی کا اعلا ن نہ کیا گیا تو احتجاج کرینگے

کسانوں کو 2200ارب کا نقصان ہوا ،تحریک انصاف کسان ونگ کا اجلاس

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کسان ونگ نے حکومت کوانتباہ کیا ہے کہ اگر زراعت دوست زرعی پالیسی کا اعلان نہ کیا گیا تو خیبر سے کراچی تک تمام کسان تنظیمیں ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کردیں گی، حکومت کے اعلانات متاثر کن ہیں مگر جاری شدہ نوٹیفکیشنز کی وجہ سے کسانوں کو 2200ارب روپے کا نقصان ہوا، زرعی پیداوار مسلسل کم ہورہی ہے ،یہ بات پی ٹی آئی کسان ونگ کے آرگنائزر، رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم اور کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے کسان تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ہونیوالے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں مختلف کسان تنظیموں کے نمائندوں اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں