اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 16 افراد، 9 موٹرسائیکل تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 16 افراد، 9 موٹرسائیکل تھانے بند

505افراد، 103گھروں، 25دکانیں، چار ہوٹلز، 35گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سمبل، نیلور، کر اچی کمپنی اور تھانہ نون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 505افراد، 103گھروں، 25دکانیں، چار ہوٹلز، 95موٹرسائیکلوں اور 35گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 16مشکوک افراد، 9موٹرسائیکلوں اور ایک گاڑی کو تھانہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن\'\'پکار-\"15پر فوری اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں