آر ڈبلیو ایم سی کی صفا ئی کے حوالہ سے آگاہی مہم جاری

آر ڈبلیو ایم سی کی صفا ئی کے حوالہ سے آگاہی مہم جاری

جمعہ کو جامع مساجد کی صفائی، اطراف میں چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے صفائی کے حوالہ سے آگاہی مہم جاری ہے جبکہ جمعہ کے روز جامع مساجد میں صفائی کی گئی اور اطراف میں چونے کا چھڑکاؤ اور دیگر صفائی کے اقدامات انجام دیئے گئے۔ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے موہن پورہ، یوسی 36میں ڈور ٹو ڈور اور مساجد آگاہی مہم کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کو صفائی کے اصول، سموگ کے خاتمے کی تدابیر، کوڑا کرکٹ کے صحیح تصرف اور شکایات درج کروانے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں