موٹر وے پولیس کی کارروائی ،10 ملین کا کپڑا سمگل کرتے پکڑ لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان چودھری نے سینٹرل پولیس آفس میں موٹروے ایم ٹو پر سیال موڑ کے قریب نان کسٹم پیڈ کپڑے ، مالیت تقریباً 10ملین کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے۔۔۔
اور ملزم کو گرفتار کرنے والے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ ڈی ایس پی محمد نواز، انسپکٹر ایاز ، سب انسپکٹر اعجاز اور سب انسپکٹر کامران نے خفیہ اطلاع پر شہزور پک اپ کا تعاقب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روک لیا۔ تلاشی کے دوران پک اپ سے نان کسٹم پیڈ کپڑے برآمد ہوا ۔ ڈرائیورکو گرفتار کرلیا ۔