حکومت پولیو خا تمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی،طاہرہ اورنگزیب
پولیو ورکرز سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی،والدین تعاون کریں
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی کے پولیو ورکرز نے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب سے ملاقات کی، پولیو ورکرز نے انسداد پولیو مہم کے دوران پیش آنے والے مختلف مسائل اور زمینی حقائق آگاہ کیا۔ پولیو ورکرز نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ والدین کا مثبت اور تعاون پر مبنی رویہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے ۔ طاہرہ اورنگزیب نے پولیو ورکرز کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز تندہی اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ورکرز سے تعاون کریں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ورکرز سے کسی قسم کی بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔