اسلام آبادہائیکورٹ:پاکستان سپورٹس بورڈ کو ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیل سننے کی ہدایت

  اسلام آبادہائیکورٹ:پاکستان سپورٹس بورڈ کو ایتھلیٹکس  فیڈریشن کی اپیل سننے کی ہدایت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو دوبارہ انتخابات کرانے کے پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے پر حکم امتناع خارج کرتے ہوئے۔۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ کو ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیل سننے کی ہدایت کردی۔پی ایس بی ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر سیف الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے فیصلے کے خلاف پی ایس بی بورڈ میں بھی اپیل دائر کی ہے اوربورڈ میٹنگ 23جنوری کو بلا رہے ہیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ درخواست نمٹادی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں