2026:ٹیلی کام سیکٹر کیلئے سائبرسکیورٹی خطرات برقرار :کیسپرسکی

 2026:ٹیلی کام سیکٹر کیلئے سائبرسکیورٹی خطرات برقرار :کیسپرسکی

متعدد وینڈرز ، مربوط پلیٹ فارمز پر انحصار بھی پورے نیٹ ورک کے لئے خطرہ

 اسلام آباد(نامہ نگار)کیسپرسکی نے خبردار کیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز کے بڑھتے استعمال کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو درپیش سائبر سکیورٹی خطرات 2026 تک برقرار رہنے کا امکان ہے ۔کیسپرسکی سکیورٹی بلیٹن کے مطابق 2025 میں ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ تھریٹس ، سپلائی چین حملے ، ڈی ڈاس رکاوٹیں اور سم سے منسلک فراڈ نے ٹیلی کام آپریٹرز پر مسلسل دباؤ ڈالے رکھا، جبکہ جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ نے نئے آپریشنل خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے ۔ 2025 کے دوران ٹیلی کام آپریٹرز کو سنگین خطرات کا سامنا رہا۔ ٹارگٹڈ سائبر حملوں کا مقصد طویل مدت تک خفیہ رسائی حاصل کر کے جاسوسی اور نیٹ ورک میں اثر و رسوخ بڑھانا تھا ۔ٹیلی کام نیٹ ورکس متعدد وینڈرز اور مربوط پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث کسی ایک سافٹ ویئر یا سروس میں خامی پورے نیٹ ورک کے لئے خطرہ بن سکتی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے درمیان ٹیلی کام سیکٹر کے 12.79 فیصد صارفین کو ویب پر مبنی خطرات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 20.76 فیصد صارفین ڈیوائس پر موجود خطرات سے متاثر ہوئے ۔کیسپرسکی نے سفارش کی ہے کہ ٹیلی کام ادارے مسلسل تھریٹ انٹیلی جنس پر توجہ ، اے پی ٹی سرگرمیوں اور اہم انفراسٹرکچر کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے لئے باقاعدہ سکیورٹی آگاہی تربیت کو بھی یقینی بنائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں