اسلام آبادمیں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیخلاف ایکشن شروع

 اسلام آبادمیں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیخلاف ایکشن شروع

شہر کے 12 انٹری پوائنٹس پر نصب ایم ٹیگ ریڈرز فعال کر دئیے گئے 16مقامات پر سہولت 24گھنٹے دستیاب، شہری استفادہ کریں ،ڈی جی ایکسائز

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلا ف کارروائیاں شروع کر دی گئیں جبکہ شہر کے تمام 12 انٹری پوائنٹس پر نصب ایم ٹیگ ریڈرز کو فعال کر دیا گیا ہے ۔شہر میں مختلف شاہراہوں پر بغیر ایم ٹیگ چلنے والی دیگر گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ لگانے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے اور 16 مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں بصورت دیگر گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایم ٹیگ ایکشن

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں