پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہوسکے
مری(نمائندہ دنیا) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود عوام تک کوئی ریلیف نہ پہنچ سکا، مری سے۔۔۔
دوسرے شہروں اور مقامی مسافروں سے ٹرانسپورٹر پرانے کرائے ہی وصول کر رہے ہیں ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اگر تھوڑا سا بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے تو ٹرانسپورٹر ازخود کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں لیکن کمی کئے جانے کے باوجود تاحال کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔