اسلام آباد70:گرانفروش گرفتار،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

 اسلام آباد70:گرانفروش گرفتار،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

ڈی سی کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوایکشن جا ری رکھنے کی ہدایت

  اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے دوران خریداروں کا رش برقرار ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخ ناموں پر کوالٹی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 70 افراد کو گرفتار کرکے گرانفروشوں کو 1 لاکھ 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تمام افسران کو بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا ئے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہمہ وقت تعینات کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئیگی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں