مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ شہریوں نے پکڑ لیا
حویلی لکھا(نامہ نگار) حویلی لکھا کے نواحی علاقہ میں مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ شہریوں نے پکڑ لیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔۔۔
چک باوا میں شہریوں نے ایک رکشہ کو روک کر چیک کیا تو اس میں مردہ مرغیاں بھری ہوئی پائی گئیں۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی، تاہم کوئی باضابطہ کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔