راولپنڈی:کرایہ داری ایکٹ خلاف ورزی پر 6افرادزیر حراست

راولپنڈی:کرایہ داری ایکٹ خلاف ورزی پر 6افرادزیر حراست

کارروائیاں نصیر آباد،ریس کورس کے علاقوںمیں کی گئیں ،پولیس حکام

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ نصیرآباداور ریس کورس کے علاقوں میں کی گئیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر کرایہ داری ایکٹ کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں، رواں سال اب تک کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 608 مقدمات درج کرکے 681 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں