راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی ا لرٹ،داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ

 راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی ا لرٹ،داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ

ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، محافظ سکواڈ اور تھانوں کی موبائلز شہر بھر میں متحرک

راولپنڈی(این این آئی) موجودہ صورتحال کے پیش نظرر اولپنڈی میں سکیورٹی ہائی ا لرٹ کر دی گئی ہے ، راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ بین الصوبائی شاہرا ہوں ، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جا ری ہے ، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں تمام سکیورٹی انتظامات کو چیک اور بریف کررہے ہیں۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، محافظ سکواڈ اور تھانوں کی موبائلز شہر بھر میں مؤثر اور مسلسل پیٹرولنگ کر رہی ہیں جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے اہم مقامات اور شاہراہوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی خان نے ایس پی راول سعد ارشد، اے ایس پی نیوٹاؤن دانیال خان اور ڈی ایس پی سول لائنز سہیل ظفر سمیت ایس ایچ اوز کو تعریفی لیٹرز دئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں