علامہ اقبال یونیورسٹی، رمضان ویکلی سیرت سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں رمضان المبارک کی روحانی برکات سمیٹنے اور ۔۔۔
سیرتِ نبویؐ کی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے رمضان ویکلی سیرت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کلیدی مقرر، ڈاکٹر سید عبد الرحمن نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور کے فکری، سماجی اور اخلاقی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیرتِ طیبہؐ میں موجود صبر و استقامت کے سنہری اصولوں کو انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ناگزیر ہے۔