پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں افسروں جوانوں کیلئے افطار کا خصوصی اہتمام
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پولیس افسران و جوانوں کے لئے ماہ رمضان میں افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔۔
،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا جبکہ شہدا پولیس کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔