ایس ایس پی آپریشنزکی قیادت میں راولپنڈی پولیس فلیگ مارچ
امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے عزم کا اظہار
راولپنڈی(این این آئی)ایس ایس پی آپریشنزکی قیادت میں راولپنڈی پولیس نے رات گئے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ میں امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار کیاگیا۔ مارچ پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر بھر کے مختلف علاقوں سے گزرا، فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے راولپنڈی پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ سرگرم عمل ہے ۔