ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے راولاکوٹ میں مظاہرہ
راولاکوٹ(آن لائن) ایرانی قوم سے اظہار یک جہتی کیلئے کشمیر کے علاقے بیڑ یں میں قوم پرست اور ترقی پسند سڑکوں پر نکل آئے ۔۔۔
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر صمد شکیل کی قیادت میں آزادی پسند کارکنان اور سامراج دشمن پیر و جواں احتجاج کرتے پاچھیوٹ بیڑیں کے بازار نکل پڑے ۔ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے ۔