جہلم پولیس کی بروقت کارروائی گمشدہ بچی والدین سے ملا دی گئی
جہلم(آن لائن)جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچی والدین سے ملا دی گئی جہلم پولیس کی احسن کارروائی، بازار میں۔۔۔
شاپنگ کے دوران والد کے ساتھ آئی چھوٹی بچی گم ہوگئی۔ اس دوران ناکہ بندی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو بچی تنہا حالت میں ملی،پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کی اور قلیل وقت میں بچی کے والد کو تلاش کر کے بچی کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیا ۔