پنڈ دادنخان و سوات میں ٹریفک حادثا ت، 4افراد جاں بحق

پنڈ دادنخان و سوات میں ٹریفک حادثا ت، 4افراد جاں بحق

چک حمید کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 2نوجوان دم توڑ گئےسوات بریکوٹ میں کارکی ٹکر سے موٹرسائیکلوں پر سوار دوافرادچل بسے، 6زخمی

کھیوڑہ، سوات (نمائندہ دنیا، اے پی پی) پنڈدادنخان اور سوات میں مختلف ٹریفک حادثا ت کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔ پنڈدادنخان کے علاقہ چک حمید کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک نوجوان موقع پر جبکہ دوسرا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ ادھر سوات میں بریکوٹ کے علاقے ناوگی میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر 4موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں سول ہسپتال بریکوٹ منتقل کیا جبکہ دو شدید زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سیدو شریف بھجوا دیا۔ جاں بحق افراد میں 22سالہ ایاز اور 19سالہ سلیمان جبکہ زخمیوں میں نور حیات، نواب علی، عصمت، واجد، شفیق اور طارق شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں