گوجرخان،اندھا قتل ٹریس مقتول کا قریبی رشتہ دار ہی قاتل نکلا
راولپنڈی (این این آئی) تھانہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھا قتل ٹریس کر لیا، مقتول کا قریبی رشتہ دار ہی قاتل نکلا۔۔۔
زیر حراست شخص نے منصوبہ بندی کے تحت رات کی تاریکی میں مقتول کو گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ دو ہفتہ قبل نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا، گوجرخان پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتول کے بہنوئی کے بھتیجے کو شامل تفتیش کیا، زیر حراست شخص نے قتل کی واردات کا اعتراف کر لیا۔