جاتلی ،سکول وین بجلی کے پول سے ٹکرا گئی ،8بچے زخمی

 جاتلی ،سکول وین بجلی کے پول  سے ٹکرا گئی ،8بچے زخمی

جاتلی(نمائندہ دنیا)دولتالہ کے نواحی علاقے بن شاہ کمال کے قریب تیز رفتار سکول وین بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی ، وین میں سوار 8 بچے اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ وین کا ٹائر پھٹنے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور بجلی کا پول گرنے سے ٹرانسفارمر اور تاریں زمین پر آ گریں۔ 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر انہیں ریفر کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں