صدر بیرونی پولیس کی کارروائی قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اے پی پی)تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک ہفتہ قبل معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان قبرستان میں کرکٹ کھیل رہے تھے جنہیں مقتول نے منع کیا جس پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔