شوہر نے بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی،ملزم گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے تھانہ کرپا کی حدود میں مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگانے والے شوہر شوہر وحید کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
متاثرہ خاتون کی والدہ نے تھانہ کرپا میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ اہلکار کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر پمز منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔