وین میں خاتون سے زیادتی جرگہ کرنیوالا شخص بھی گرفتار
راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی تھانہ روات کی حدود میں مسافر خاتون سے وین میں اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں اہم پیش رفت، پولیس نے لڑکی کا جرگہ کرنے والے اکبر نامی شخص کو بھی تحویل میں لے لیا۔۔۔
لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزمان نفیس، صدام گل اور عقیل کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے ۔زیادتی کی شکار لڑکی کا معاملہ سامنے آنے پر جرگہ کرنے والے ملزم اکبر نے لڑکی کی والدہ کو ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے روکا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ساس اور نند کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔