اسلام آباد میں سرچ آپریشن ، 18 مشکوک افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن ، 18 مشکوک افراد تھانے بند

502افراد،171گھرانوں،پانچ ہوٹلوں،18دوکانیں، ،69گاڑیاں کی چیکنگ

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 502افراد،171گھرانوں،پانچ ہوٹلوں ،18 دوکانیں،162مو ٹرسائیکلوں اور69 گاڑیوں کو چیک کیااور18 مشکوک افراد ،10موٹر سائیکلوں ، ایک گاڑی کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا ۔ اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 502افراد، 171 گھرانوں، پانچ ہوٹلوں،18 دوکانیں ،162موٹرسائیکلوں اور69 گاڑیوں کو چیک کیاگیاجبکہ18 مشکوک افراد ،10موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں