راولپنڈی، سکیورٹی ہائی الرٹ، 3200 اہلکار تعینات، دفعہ 144نافذ
مانیٹرنگ جاری ،شرپسند عناصر کی روک تھام کے لیے 57خصوصی پکٹس قائم ،سی پی او
راولپنڈی (اے پی پی)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات نافذ کر دئیے ہیں، 3200سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ دفعہ 144 کے تحت کسی بھی غیر قانونی اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔سی پی او نے کہا ہے کہ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شرپسند عناصر کی روک تھام کے لیے 57 خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں ۔