لیاقت باغ میں جلسہ کا این او سی نہ ملنے پر پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں پٹیشن

لیاقت باغ میں جلسہ کا این او سی نہ ملنے  پر پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں پٹیشن

راولپنڈی(خبر نگار)تحریک انصاف نے 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کا این او سی نہ ملنے کے خلاف ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کر دی۔

جسٹس صداقت علی خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فوری فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی راولپنڈی عاقل خان ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کی، وکلاء کی آج ہی پٹیشن پر سماعت کی استدعا پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت ہوئی، پٹیشن سلمان اکرم راجہ اور محمد فیصل ملک ایڈووکیٹس کے ذریعے دائر کی گئی، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیاقت باغ میں جلسہ کے این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے لیکن چار دن گزر جانے کے باوجود تاحال جلسہ کا این او سی جاری نہیں کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں