وزیر اطلاعات گلگت بلتستان کی استور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

  وزیر اطلاعات گلگت بلتستان  کی استور پریس کلب کے  نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

گلگت(دنیا رپورٹ)وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس نے استور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحافتی اداروں میں اجتماعی قیادت اور باہمی ہم آہنگی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ استور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی منتخب قیادت پیشہ ورانہ اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافی برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں