وبائی امراض،ون ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنانا ہوگا ،سیکرٹری صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری قومی صحت اسلم غوری نے مستقبل میں وبائی امراض کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ون ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی شعبوں کے درمیان مربوط تعاون کے بغیر مستقبل کی وباؤں کو روکنا ممکن نہیں ہے۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے ) کے زیر اہتمام وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی طبی ہنگامی حالات نے نظام کی کمزوریوں کو واضح کر دیا ہے، لہٰذا پاکستان کو اب بکھرے ہوئے ردعمل کے بجائے مربوط نگرانی، افرادی قوت کی ترقی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی کیونکہ وبائی امراض سے نمٹنا اب محض ایک شعبے کی نہیں بلکہ قومی ترجیح کی ذمہ داری ہے۔