لینڈ سلائیڈنگ ،متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کوشاں ،ڈپٹی کمشنر مری

 لینڈ سلائیڈنگ ،متاثرہ افراد کی  بحالی کیلئے کوشاں ،ڈپٹی کمشنر مری

مری(نمائندہ دنیا)شدید بارشوں کے باعث جھیکاگلی کے قریب کوثر کالونی میں لینڈ سلائیڈنگ شدت اختیار کر گئی ،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس نے کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گھروں اور متاثرہ علاقے کا معائنہ کیا۔

انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنانے اور متعلقہ محکموں کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر مقامی آبادی، شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں اور سیاحوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسک اور کنٹرول رومز مکمل طور پر فعال رکھے جائیں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس اور محکمہ ہائی وے مشترکہ حکمت عملی کے تحت فوری کارروائی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں