مری، ٹریفک حادثہ میں تین نوجوان زخمی
مری (نمائندہ دنیا) کھجٹ ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل حادثہ، تین نوجوان زخمی، ایک کی حالت تشویشناک۔۔۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج معالجہ کے لیے پمز منتقل کر دیا گیا۔