اسلام آباد:26نمبرچونگی پرقائم تمام بس ٹرمینلز کی سروس بحال
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہریوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے 26 نمبر (چونگی)قائم تمام بس ٹرمینلز کی سروسز کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اب دوسرے شہروں کی طرف سفر کرنے والے مسافر نمبر 26 ٹرمینل سے روانہ ہو سکیں گے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق فیصلہ عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔