گلیات ،گھر میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
مری(نمائندہ دنیا)گلیات کے علاقے چھانگلہ گلی میں طاہر محمود کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔۔۔
تاہم ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی بروقت کارروائی کے باعث قریبی آبادی بڑی تباہی سے محفوظ رہی،ریسکیو آپریشن میں چار فائر وہیکلز، آٹھ فائر فائٹرز اور ایک ایمبولینس نے حصہ لیا خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔