اسلام آباد، 20 اشتہاریوں سمیت 29 جرائم پیشہ افراد گرفتار
آبپارہ ،رمنا ،گولڑہ ،سبزی منڈی ،لوہی بھیر ،ترنول میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 20مجرم اشتہاریوں سمیت 29جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں تھانہ آبپارہ، تھانہ رمنا،تھانہ گولڑہ، تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے نو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,115گرام چرس ،1,155 گرام آئس اورمختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔