پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں علامہ اقبال کی وفات کے موقع پر سیمینار
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام یومِ وفاتِ علامہ محمد اقبالؒ کے موقع پر فکر اقبال میں عشق رسول ایک پُروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمانان اعزاز۔
معروف سکالر، محقق ڈاکٹر ادریس آزاد اور معروف دانشور پروفیسرڈاکٹر جمیل اصغر جامی اور معروف ریسرچ سکالرز (اقبالیات), ڈائریکٹر پی۔سی۔پی۔صدر بزم عروج ادب پاکستان نعیم اکرم قریشی تھے ۔سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ادب سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔