چکوال ،پرانی گیس پائپ لائنز کی تبدیلی کیلئے ڈھائی کروڑ کا چیک جاری
ڈھڈیال(نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر)طاہر اقبال ملک کی ہدایت پر انچارج پبلک سیکرٹریٹ چکوال ملک اقبال۔۔۔
فوکل پرسن سوئی گیس چکوال چوہدری غلام صفدر (رتہ) اور انچارج سوئی گیس چکوال سرمد شاہ نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال فیاض حلیم ہاشمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر چوہدری سجاد مائر کے حوالے کر دیا۔ منصوبے کے تحت چکوال شہر بالخصوص جبیرپور روڈ اور ڈھکو روڈ میں تقریباً 24 کلومیٹر بوسیدہ اور پرانی گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل کیا جائے گا۔