کسان کارڈ ،کاشتکاروں کو واجل الادا رقم جمع کرانے کیلئے 25 اپریل کی ڈیڈ لائن
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے تیسرے مرحلے کے بل کی ادائیگی کا عمل16 اپریل سے جاری ہے۔
کاشتکار کسان کارڈ کے بل کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ کسان کارڈ کے بل کی ادائیگی کے بعد 24 گھنٹے کے اندر کاشتکار کو اگلے بلا سود زرعی قرضہ کی رقم اُن کے کسان کارڈ میں کریڈٹ کر دی جاتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کاشتکار 25 اپریل تک کسان اپنے ذمے واجب الادا قرض کی رقم جمع کروائیں اور بذریعہ قرعہ اندازی کروڑوں روپے کے ہزاروں انعامات جیتنے کا موقع پائیں۔