راولپنڈی ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 71 فیصد تک کمی

  راولپنڈی ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 71 فیصد تک کمی

موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 59 فیصد کمی ،رپورٹ

راولپنڈی (خبر نگار)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا ایک سال مکمل ، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 71 فیصد تک کمی آ گئی سی سی ڈی راولپنڈی سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق سال 2023 اور سال 2024 کی نسبت سال 2025 اور سال 2026میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی،رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 71فیصد کمی ریکارڈ کی گئی دیگر وہیکلز سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 51فیصد اور 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ایک سال کے دوران 92سے زائد گینگز کے 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں