استاد صرف معلم نہیں ایک رہنما معاشرے کی تعمیر کرنیوالا فرد ،عفت سجاد
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی تعلیمی کمیٹی کے تحت منعقد ہونے والے ٹیچر کنونشن مہمار جہاں تو ہے میں عصرِ حاضر کے تعلیمی چیلنجز، استاد کے بدلتے کردار اور تعلیمی اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی عفت سجاد نے کہا کہ استاد صرف ایک معلم نہیں بلکہ ایک رہنما، شخصیت ساز اور معاشرے کی تعمیر کرنے والا فرد ہے ۔ استاد طلبہ کو صرف کتابی علم نہیں دیتا بلکہ ان میں سوچنے ، سمجھنے اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے ۔