سپرنیٹ گلوبل کا افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبہ کا کامیاب آغاز

سپرنیٹ گلوبل کا افریقہ میں سیٹلائٹ  کنیکٹیویٹی منصوبہ کا کامیاب آغاز

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستانی آئی ٹی کمپنی سپرنیٹ گلوبل نے افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبہ کا کامیاب آغازکر دیا ہے ۔

تنزانیہ میں اپنا پہلا منصوبہ مکمل کر لیا، جہاں سیٹلائٹ کے ذریعے ہائی کیپیسٹی انٹر نیٹ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر والے علاقوں میں تیز رفتار اور فوری تعیناتی کے ساتھ موثر کنیکٹیویٹی حل فراہم کر رہی ہے ۔کمپنی نے افریقہ میں آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں مزید توسیع کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں